
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے مالی حساب جمع نہ کرانے پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چھ عہدیداروں پر پابندی لگادی، نیٹ بال فیڈریشن نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری گرانٹس کے استعمال کا مکمل ریکارڈ جمع نہ کرانے پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے 6 سابق عہدیداران پر پابندی عائد کر دی ہے۔یہ پابندی مالی سال 23-2022 اور 24-2023 کے دوران دی جانے والی مجموعی طور پر 65 ملین روپے کی سرکاری گرانٹس کے حساب پیش نہ کرنے پر لگائی گئی ہے۔پی ایس بی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن مالی ریکارڈ سات دن کے اندر جمع کرائیں، مطلوبہ مالی ریکارڈ جمع کرانے کی صورت میں پابندی پر نظرِ ثانی کی جا سکتی ہے، جبکہ اس فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر اپیل کا حق بھی موجود ہے۔دوسری جانب نیٹ بال فیڈریشن نے پی ایس بی کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے اور سیکریٹری محمد ریاض نے واضح کیا ہے وہ تمام آڈٹ جمع کراچکے ہیں، پی ایس بی نیٹ بال فیڈریشن پر قبضہ کرنا چاہتی ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved