افغانستان میں عام نہیں پھر سکتے، بلٹ پروف گاڑی رکھی ہے: راشد خان

Share

فغانستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کی گلیوں میں نہیں پھر سکتا، عام کار میں سفر نہیں کر سکتا، بلٹ پروف گاڑی رکھی ہوئی ہے۔

سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے افغانستان ٹی 20 کپتان راشد خان سے گفتگو کی جس میں انہوں نے راشد کی روز مرہ زندگی کے بارے میں سوالات کیے۔

راشد خان نے بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے حوالے سے بتایا کہ کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ کب کچھ بھی ہوجائے۔

افغان کرکٹر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بہت سارے لوگ بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، ہمارے ہاں بلٹ پروف گاڑی رکھنا عام سی بات ہے، گفتگو کے دوران سابق کرکٹر کیون پیٹرسن راشدخان کی باتیں سن کر حیرانگی کا اظہار کرتے رہے۔

Check Also

بابر اعظم آخر کتنے کروڑ کماتے ہیں؟ وہ سچ جو آہستہ آہستہ سامنے آتا ہے…

Share وہ نام جس پر اسٹیڈیم خاموش ہو جاتا ہے، وہ بیٹ جس کے اٹھنے …