بھارت میں مردہ شخص الیکشن جیت گیا

Share

بھارت میں مردہ شخص نے الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسیلاکے گاؤں میں گرام پنچایت سرپنچ کے الیکشن کے امیدوار مرلی نے اپنی موت کے بعد الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرلی 5 دسمبر کو الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے کچھ دیر بعد اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا تاہم اس موت کے باوجود گاؤں میں پولنگ مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔حکام مرلی کی اچانک موت سے پہلے ہی بیلٹ پیپرز چھاپ چکے تھے۔ ایک بار بیلٹ پیپر چھپ جانے کے بعد انتظامی پابندیوں اور قانونی طریقہ کار کے باعث ان میں تبدیلی آسان نہیں ہوتی۔اس لئے مرلی کا نام بیلٹ پیپر پر موجود رہاجس کی وجہ سے گاؤں والوں نے بڑی تعداد میں موت کے باوجود خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مرلی کو ووٹ دیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرلی نے 700 سے زائد ووٹ حاصل کیے اور اپنے حریف کو تقریباً 378 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔چونکہ کامیاب قرار دیا جانے والا امیدوار وفات پا چکا ہے، اس لیے حکام نے حتمی نتیجے کے اعلان کو عارضی طور پر روک دیا ہے اور پنچایت انتخابی قوانین کے تحت قانونی نکات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Check Also

ماہرین نے مصر میں 4500 برس قدیم عبادت گاہ دریافت کرلی

Share مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 16 کلو میٹر جنوب مغرب کے فاصلے پر موجود …