
سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ڈار کو سیالکوٹ میں احتجاجی ریلی کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما عمر ڈار کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزا کے خلاف سیالکوٹ میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی سے گرفتار کیا گیاعمر ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جعلی اور جھوٹی سزا کے خلاف آواز اٹھانے پر ان کے بیٹے عمر ڈار کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری کسی ایک فرد کے خلاف نہیں بلکہ ہر اس آواز کے خلاف ہے جو جعلی فیصلوں، جھوٹے مقدمات اور مسلط کردہ نظام کو چیلنج کرے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved