جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔

Share

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران دبئی میں ملازمت کے نام پر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے اسمگل کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔گروہ کے بارے میں دبئی کے وزٹ ویزے پر ہوٹل میں ملازمت کے لئے جانے والی سائرہ نامی لڑکی نے آگاہ کیا، لڑکی کی نشاندہی پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ شاہ زیب نے ندیم نامی انسانی اسمگلر سے ملنے والی رقم سے لڑکی کے وزٹ ویزے،ٹکٹ اور شو منی کا انتظام کیا۔شاہ زیب نے چار لاکھ 20 ہزار روپے میں سے 40 ہزار روپے ائرپورٹ پر کلئیرنس کے لئے اسلم نامی ایجنٹ کو دئیے، سائرہ اور شاہ زیب کے واٹس ایپ نمبر سے جسم فروشی کرانے میں ملوث گروہ کے دیگر ارکان سے بات چیت کے شواہد بھی ملے۔ سائرہ کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا، شاہ زیب کو مذید کارروائی کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …