انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بھارت کل مدمقابل آئیں گے

Share

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت کل مدمقابل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل کل آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلادیش جبکہ بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 90 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

Check Also

سینیٹ نے مفت اور لازمی تعلیم کے ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی

Share سینیٹ (ایوانِ بالا) نے مفت اور لازمی تعلیم کے ترمیمی بل 2026 کی منظوری …