
مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر راجب بٹ نے آخرکار پردہ اٹھا دیا ہے… ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے خطیر رقم، یعنی 15 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ وجہ؟ ان کے مطابق وہ اتنی زیادہ ویورشپ لاتے ہیں کہ میزبان ان کے انٹرویوز سے بھاری آمدن حاصل کرتے ہیں۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ گفتگو میں راجب بٹ نے ڈیجیٹل میڈیا کے مالی رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان کی شرکت میزبانوں کے لیے ہمیشہ بھاری منافع کا سبب بنتی ہے، اور اس کی وجہ ان کی مضبوط فین بیس اور غیرمعمولی انگیجمنٹ ہے۔
یہاں بات ختم نہیں ہوتی… راجب بٹ نے مزید انکشاف کیا کہ وہ روزانہ تین سے چار پروموشنل ویڈیوز شائع کرتے ہیں، جن کے ذریعے اسپانسرڈ کانٹینٹ اور برانڈ ڈیلز سے 30 سے 40 لاکھ روپے تک کماتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے سوشل میڈیا کی کمائی کی طاقت پر زور دیتے ہوئے اسے ایسا میدان قرار دیا جہاں “آدمی جتنا چاہے، اتنا کما سکتا ہے۔”
بھاری کمائی کے باوجود راجب بٹ نے ایک اور چونکا دینے والا پہلو بھی سامنے رکھا… ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سے حاصل ہونے والی آمدن وہ ذاتی استعمال میں نہیں لاتے بلکہ اسے فلاحی کاموں، خصوصاً نادار افراد کی مدد کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔
اس سے قبل وہ انڈسٹری کے سینئر فنکاروں کی ذمہ داریوں پر بھی کھل کر بات کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا:
“حقیقی سینئر وہ ہوتا ہے جو اپنے عمل سے عزت کمائے۔ اگر آپ عزت چاہتے ہیں تو پہلے عزت دینا بھی سیکھیں۔”
راجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ پر بھی تنقید کی، یہ الزام لگاتے ہوئے کہ وہ ڈیجیٹل کریئیٹرز کو کمتر سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق سینئرز کا کام ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو دبانا نہیں بلکہ سہارا دینا ہونا چاہیے۔
انہوں نے ایک دوٹوک بات بھی کہی:
“جب لاکھوں سبسکرائبرز والا کوئی شخص یوٹیوب پر ڈرامہ اپلوڈ کرے تو اسے جائز سمجھا جاتا ہے، لیکن جب ڈیجیٹل کریئیٹرز یہی کریں تو ان پر خاندان کو استعمال کرنے کا الزام لگ جاتا ہے — یہ کھلا دوہرا معیار ہے۔”
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved