ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی بیٹی نے کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Share

معروف ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی بیٹی للی روز ڈیپ نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق للی ڈیپ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی جین زی انفلوئنسر بن گئی ہیں۔

حالیہ رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ للی روز ایک انسٹاگرام پوسٹ کے عوض اوسطاً 11 ہزار 324 پاؤنڈ کماتی ہیں جو انہیں اس فہرست میں سرفہرست بناتا ہے۔

سیریز ’دی آئیڈل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 25 سالہ ماڈل اور اداکارہ کے انسٹاگرام پر 84 لاکھ فالوورز کے ہیں۔

للی روز ڈیپ زیادہ تر اپنے پیشہ ورانہ منصوبوں سے متعلق مواد شیئر کرتی ہیں جو انہیں دیگر مشہور خواتین شخصیات سے منفرد بناتا ہے، جو عموماً گلیمر اور فیشن پر مبنی پوسٹس کے ذریعے مداحوں سے رابطہ رکھتی ہیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ول اسمتھ اور جیڈا پنکٹ اسمتھ کے بیٹے جیڈن اسمتھ ہیں جو فی پوسٹ تقریباً 9 ہزار 690

پاؤنڈ کماتے ہیں۔

گرچہ ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ ہے تاہم ان کا انگیجمنٹ ریٹ نسبتاً کم بتایا جاتا ہے۔

تیسرے نمبر پر لیونل رچی کی بیٹی صوفیہ رچی گرینج ہیں، جن کی فی پوسٹ آمدن 9 ہزار 614 پاؤنڈ ہے۔

اس کے بعد بروکلین پیلٹز بیکہم، گریسی ایبرامز، مایا ہاک، ولو اسمتھ، کائیا گیربر، نیکو پارکر اور لیلا موس بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

یہ فہرست ظاہر کرتی ہے کہ فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان ستارے سوشل میڈیا کے ذریعے کس طرح نمایاں مالی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

Check Also

بگ باس تامل 9 : ساتھی فنکاروں نے اداکارہ کو گاڑی سے باہر دھکیل دیا، اسپتال منتقل

Share بھارتی رئیلٹی شو بگ باس تمل 9 کے دوران ساتھی فنکاروں نے اداکارہ کو …