اسرائیل کا 7 اکتوبر کے حملوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان

Share

اسرائیلی حکومت نے7 اکتوبر 2023ء کے حماس کے حملوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عوام 7 اکتوبر کے حملوں کی تحقیقات کے لیے ریاستی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوا ہے۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا

Check Also

ٹینچ بھاٹہ کے دلخراش قتل کیس کا فیصلہ سفاک ملزم عثمان انور کو دو بار سزائے موت

Share ٹینچ بھاٹہ کے محلہ نورانی میں اپنی ہی دو کمسن بیٹیوں کو بے دردی …