پنجاب سےتحریک انصاف کےایک اور سینئر وزیر کے گرد گھیرا تنگ

Share

تحقیقاتی اداروں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو بجھوائی گئی رپورٹ کے مطابق سینئر وزیر اسلم اقبال اور سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب طاہر خورشید نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کیلئے اہم افسران پر دباؤ ڈالا اور انکار کرنے والوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔رپورٹ کے مطابق میاں اسلم اقبال کے بھائی افضل اقبال کے بے نامی افراد کو مختلف ٹاؤنز ميں ایک 110 ارب روپے کے ٹھیکے ديئے گئے، رپورٹ ميں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ تمام غیر قانونی کاموں کی منظوری کیلئے بھی دباؤ ڈالا گیااور میاں اسلم اقبال نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ مل کر ایل ڈبلیو ایم سی کے 110 ارب روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیئے، کمپنی میں 100 سے زیادہ گھوسٹ ملازمین بھی رکھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar