کوہاٹ میں پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

Share

کوہاٹ میں پولیس نے بازید خیل کے قریب ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق، تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض اپنے دستے کے ساتھ معمول کے گشت پر تھے کہ دہشت گردوں نے ان کی پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی شناخت کے ساتھ ساتھ ان کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں