فیفا ورلڈ کپ کا فاتح کون ہوگا؟ پیشگوئی کردی گئی

Share

فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کا فاتح کون ہوگا؟ آکسفورڈ نے حساب کتاب لگا کر فاتح ٹیم کی پیشگوئی کردی ہے۔اتوار 20 نومبر سے فٹ بال ورلڈ کپ کا میلا سجنے والا ہے، ہر ایک اپنی ٹیم کی جیت کا خواہشمند ہے، اسی دوران پیشگوئی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔آکسفورڈ نے اپنے میتھمیٹیکل ماڈل کے ذریعے فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کے فائنل سے ایک ماہ قبل ہی فاتح ٹیم کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔آکسفورڈ نے میتھمیٹیکل ماڈل کے برازیل کے فاتح بننے کی پیشگوئی کی ہے، ماڈل نے گروپ کے مراحل کو 10 لاکھ بار نقل کیا اور سب سے زیادہ عام نتائج حاصل کیے۔اس کے بعد آکسفورڈ کے میتھمیٹیکل ماڈل کے الگورتھم نے ہر ناک آؤٹ گیم کو 100,000 بار نقل کیا۔اس طرح جو رزلٹ سامنے آیا وہ کچھ یوں ہے کہ انگلینڈ کوارٹر فائنل میں ہار جائے گا، ارجنٹینا کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ برازیل ایونٹ جیت جائے گا۔یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar