سیکیورٹی فورسز کا شوال، درہ آدم خیل میں آپریشن، 20 خوارج مارے گئے

Share

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور درہ آدم خیل میں آپریشن کے دوران 20 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی۔ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …