لاہور میں زوردار دھماکا، 3 افراد جاں بحق

Share

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 55 سال کی عذرا، 2 سال کا صائم، 19 سال کا آفتاب شامل ہیں جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے کہا کہ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے گھر کی پہلی منزل نیچے گر گئی ہے۔پولیس کے مطابق شبہ ہے گھر میں چولہا کھلا رہنے سے گیس جمع ہوتی رہی، گیس جمع ہونے سے اچانک دھماکا ہوا

Check Also

مردہ شخص اچانک گھر پہنچ گیا

Share ایک اوورسیز پاکستانی عمران ملک، جنہیں مبینہ طور پر ان کے اپنے خاندان نے …