پاکستان، سری لنکا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Share

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بین الاقوامی ایک روزہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 سے15 نومبر کے دوران کھیلی جانے والی تین میچز کی سیریز میں علی نقوی ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔پہلے ایک روزہ میچ میں الیگزینڈ روارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔دوسرے ایک روزہ میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز اور سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔

Check Also

لاہور قلندرز کی پلے آف مرحلے میں شرکت اگر مگر کا شکار

Share پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں 38 واں میچ پشاور زلمی سے جیتنے …