سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 7دہشتگرد گرفتار

Share

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان، عبداللہ، نعمان، اکرم، صدیق، احسن اور شعیب شامل ہیں، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے، آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں، 7 دن کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے ہیں، کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar