آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کی اسرائیلی ٹیم پر پابندی کی قرارداد منظور

Share

آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئرش فٹ بال کی گورننگ باڈی کے اراکین نے اسرائیل کو یورپی مقابلوں سے فوری طور پر معطل کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد کے حق میں 74 اور مخالفت میں 7 ووٹ آئے۔فٹبال ایسوسی ایشن نے یوئیفا سے اسرائیل کی فٹبال ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فیفا کی دو شقوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیل فیفا کی نسلی تعصب برتنے سے متعلق پالیسی کی واضح خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی کلبوں نے فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر ہی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فٹبال کھیلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرش قرارداد ستمبر میں ترکیہ اور ناروے کے فٹ بال حکام کی اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آئی ہے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے ماہرین بھی فیفا اور یوئیفا سے اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سے معطل کرنے کی درخواست کرچکے ہیں

Check Also

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود فیصل آباد میں سپردِ خاک

Share پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول …