پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار

Share

پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے، پاکستان اصولی مؤقف پر قائم ہے، افغان سرزمین سےدہشتگردی پر قابو پانا افغانستان کی ذمہ داری ہے۔عطاتارڑ کے مطابق افغان طالبان دوحا امن معاہدے 2021 کی تکمیل میں اب تک ناکام رہے ہیں، افغان طالبان معاہدے کے مطابق بین الاقوامی، علاقائی، دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں بھی ناکام رہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان افغان عوام سے خیرسگالی کا جذبہ رکھتا ہے، پاکستان افغان عوام کیلئے پُرامن مستقبل کا خواہش مند ہے تاہم طالبان حکومت کے ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو افغان عوام اور پڑوسی ممالک کے مفاد میں نہ ہوں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی عوام اور خودمختاری کے تحفظ کےلیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔