امام کعبہ کل بادشاہی مسجد لاہور میں نماز جمعہ پڑھائیں گے

Share

بیت اللہ میں حج کے خطبے کے امام ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسیٰ کل بادشاہی مسجد لاہور میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔

بادشاہی مسجد کے خطیب اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ خطیب اور امام حج ڈاکٹر شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کل ساڑھے 12 بجے نماز جمعہ کا خطبہ دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اہلیان لاہور کیلئے بڑے اعزاز اوفخر کی بات ہے کہ عالم اسلام کی عظیم شخصیت سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی یہاں آرہے ہیں۔انھوں نےلاہوریوں سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ نماز جمعہ کے اس خاض اجتماع میں شرکت کر کے فیض یاب ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar