کورئیر کمپنی کو موبائل گم ہونے پر صارف کو فون اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم

Share

سندھ ہائی کورٹ نے کنزیومر کورٹ کے فیصلے کے خلاف نجی کورئیر کمپنی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ صارف کو گم شدہ موبائل فون کے ساتھ جرمانے کی رقم بھی ادا کرے۔سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ صارف نے اپنا موبائل فون بذریعہ کورئیر لاہور بھیجا تھا جو راستے میں گم ہو گیا، اس پر کنزیومر کورٹ نے کمپنی کو 45 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل سنگل بنچ نے صارف محمد شاہد کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ کورئیر کمپنی صارف کے نقصان کی ذمہ دار ہے اور اسے موبائل فون کے ساتھ جرمانے کی رقم بھی ادا کرنا ہو گی

Check Also

ابوظبی میں بڑھتے آن لائن فراڈ سے متعلق الرٹ

Share ابوظبی پولیس اور کسٹمز حکام نے روز بروز بڑھتے آن لائن فراڈ سے متعلق …