سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، 12 افراد زخمی

Share

سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔آئی جی اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح 10 بج کر 55 منٹ پر سپریم کورٹ کینٹین میں گیس کا دھماکا ہوا، 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 پمز اور 9 پولی کلینک میں ہیں جبکہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس کی لیکج ہو رہی تھی، اے سی کی مرمت کے دوران دھماکا ہوا، ماہرین نے بھی کلیئر کر دیا ہے کہ گیس دھماکا ہوا۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اے سی ٹیکنیشن زیادہ زخمی ہیں، ایک ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلاء بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے، سلینڈر دھماکے سے سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی ہے,

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …