سی سی ڈی شہریوں کے اغوا میں ملوث، سب انسپکٹر پکڑا گیا

Share

کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) لاہو ر کا انسپکٹر اغوا برائے تاوان کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کر کاہنہ کے تاجر کو اغوا کیا اور مغوی کے اہلخانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے، پولیس حکام کے مطابق رقم لانے والے مغوی کے اہل خانہ کو ملزمان مختلف مقامات پر گھماتے رہے اور ایل او ایس کے قریب رقم وصول کرلی۔پولیس کے مطابق تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا، دوران تفتیش انسپکٹر جاوید اقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈا پھوٹ گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزموں نے اغوا کی واردات کےلیے کرائے کی گاڑی استعمال کی، گرفتار ملزمان سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے حوالے کردیے گئے

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …