اسرائیل غزہ کے 15 ہزار مریضوں کو بیرون ملک علاج کی اجازت دے: اقوام متحدہ

Share

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے 15 ہزار مریضوں کو بیرون ملک علاج کی اجازت دے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 15 ہزار فلسطینیوں کو ہنگامی بنیاد پر رفح کی راہداری سے باہر لے جانے کی ضرورت جو جنگ بندی معاہدے کے باوجود اس وقت بند پڑی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھنم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جان بچانے اور انخلا کی ہنگامی کارروائیاں غزہ کی جنگ میں شدت کے باعث روک دی گئی تھیں. انہوں نے بتایا کہ آج ہم نے موضی امراض میں مبتلا 41 مریضوں کو غزہ سے نکال لیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ غزہ میں علاج معالجے کی سہولتیں جنگ کے دوران تباہی ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً 15 ہزار مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر غزہ سے باہر لے جانے کی ضرورت ہے

Check Also

سعودی ولی عہد کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیہ، غیرملکی سربراہان شریک

Share سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ …