تحریک اانصاف کا مطالبہ نامنظور،چئیرمین سینیٹ کامستعفی ہونےسےانکار

Share

تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو. مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈالا گیا ہے مگر صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ناراضی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی ملاقات میں تحریک انصاف رہنماؤں نے چیئرمین سینیٹ کو مستعفی ہونے پر زور دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے صادق سنجرانی کو دھمکی دی گئی کہ مستعفی نہ ہونے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ چیئرمین سینیٹ کی صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات ہوئی، صدر علوی نے بھی استعفیٰ دینے پر زور دیا۔صادق سنجرانی نے جواب دیا کہ آپ تحریک عدم اعتماد لے آئيں وہ مقابلہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar