بنوں: مزنگہ پولیس چوکی سے بارود سے بھرا رکشہ ٹکرانے کی کوشش ناکام بنادیا گئی

Share

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں مزنگہ پولیس چوکی سے بارود سے بھرا رکشہ ٹکرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔بنوں پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے رکشہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے رکشہ میں سوار خودکش بمبار بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق بنوں میں میریان پولیس تھانے پر بھی راکٹ حملہ ہوا مگر اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق مہمند میں ایلیٹ فورس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے، اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …