یہودی آبادکاروں کا اسرائیلی فوج کی حفاظت میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار میں رقص

Share

اسرائیلی فوج کی حفاظت میں یہودی آبادکاروں نے حضرت یوسفؑ کے مزار میں زبردستی داخل ہو کر وہاں رقص و جشن منایا۔عینی شاہدین کے مطابق درجنوں فوجی گاڑیاں نابلُس کے مشرقی علاقے میں داخل ہوئیں، جس کے بعد آبادکاروں نے مزار کے احاطے میں مذہبی رسومات ادا کیں۔فلسطینی ذرائع کے مطابق اس دوران علاقے میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا ہو گئی، جبکہ کئی مقامی شہریوں کو مزار کے قریب جانے سے روک دیا گیا۔یہ اقدام فلسطینیوں کے جذبات مجروح کرنے اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔

Check Also

دھریندر میں دکھایا گیا کہ بھارتی ایجنسیاں کریمنل کو نوکری دیتی ہیں: دھرو راٹھی

Share بھارت کے معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بالی ووڈ کی متنازع فلم دھریندر کی …