دھریندر میں دکھایا گیا کہ بھارتی ایجنسیاں کریمنل کو نوکری دیتی ہیں: دھرو راٹھی

Share

بھارت کے معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بالی ووڈ کی متنازع فلم دھریندر کی حقیقت کو بے نقاب کر کے رکھ دیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ویڈیو میں دھرو راٹھی نے کہا ہے کہ فلم دھریندر میں یہ دکھایا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں کریمنل کو نوکری پر رکھتی ہیں۔دھرو راٹھی نے کہا ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر ادتیا دھر نے مووی میں وہی دکھایا ہے جو پاکستان بھارت سے متعلق دعوے کرتا ہے، فلم میں ایک سیکرٹ ایجنٹ کو ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔یوٹیوبر نے دھریندر کے ڈائریکٹر کو گھٹیا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ آرٹ کے نام پر دھبہ ہیں، جو صرف نفرت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔میری 1 ویڈیو 300 کروڑ کی پروپیگنڈا فلم کو بے نقاب کر دیگی: دھرو راٹھیدھرو راٹھی نے کہا کہ ادتیا دھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تلوے چاٹنے میں بہت آگے نکل چکا ہے۔انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اداکار نفرت آمیز پروپیگنڈا فلموں میں خوشی خوشی کام کرتے نظر آتے ہیں۔یوٹیوبر نے کہا کہ فلم میں ایک ڈائیلاگ بولا گیا ہے کہ ہندوستانیوں کا سب سے بڑا دشمن ہندوستانی ہی ہے، یہ ڈائیلاگ بھارتی سیاستدان اکثر اپنے مخالفین سے متعلق کہتے رہتے ہیں، خاص طور پر بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سے متعلق اس طرح کے الفاظ بولے جاتے ہیں۔دھرو راٹھی نے کہا کہ فلم میں رحمٰن ڈکیت کو ایک کول کریکٹر بنا کر پیش کیا گیا ہے۔یوٹیوبر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ آج کل نہرو اور من موہن سنگھ کا بہت مذاق اڑاتے ہو، وہ آپ کی باتوں کا جواب دینے کیلئے زندہ نہیں ہیں، کل کو آپ نہیں رہے تو پھر آپ کے اوپر بھی لوگ فلمیں بنارہے ہوں گے۔ تو اس وقت آپ کے امیج کا کیا ہوگا ، ذرا سوچ کر دیکھیے گا۔

Check Also

پیوٹن نے یورپی رہنماؤں کو خنزیر قرار دے دیا

Share روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپ کے رہنماؤں کو خنزیر قرار دے دیا۔روسی …