
بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے ڈیری فارم میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات کوئٹہ خاران روڈ کے قریب ڈیری فارم کے علاقے پیش آیا، مقتولین میں سے دو افراد کی شناخت شیخ سلیم احمد اور سیخ اسلام کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی میں دلشاد شامل ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا کوئی واردات ہوئی ہے، زخمی شخص کے بیان کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا