
عراقی شہر سلمانیہ کے رہاشی علاقے میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے10 افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔ گیس سلنڈر پھٹنے کا یہ خوفناک جمرات کے روز سامنے آیا ہے۔سلیمانیہ کے گورنر حقال ابو بکر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 13 افراد ابھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ گورنر نے اس واقعے پر تین روز ہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔شہری دفاع کے کے آگ بجھانے والے کارکنوں نے آگ کے پورے علاقے میں پھیلنے کو روک لیا ہے۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں کئی مکان اور کم از کم پانچ گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔پولیس افسروں کے مطابق تین گھر تو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ۔ ان میں سے ایک گھر کے اوپر گیس سلنڈر رکھا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے یہ اچانک تباہی ہو گئی