اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،18سالہ فلسطینی شہید

Share

فائرنگ کا یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک علاقے میں پیش آیا ہے۔ جہاں گذشتہ کئی ماہ سے اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی مہم میں شدت پیدا کر رکھی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق بدھ کے روز 18 سالہ اسامہ عدوی کو قابض فوج کی طرف سے کی گئی فائرنگ کا نشانہ بنا اور اس کے پیٹ میں گولی لگی۔ جس کے بعد اس کا بچنا ممکن نہ رہا۔ ‘اس واقعے میں اسرائیلی فوج نے نہ صرف آنسو گیس کا استعمال کیا بلکہ فلسطینیوں پر فائرنگ بھی کی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس واقعے کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ حتیٰ کہ میڈیا کی طرف سے رابطہ کرنے کے بعد بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ایک روز قبل ایک اسرائیلی فوجی کو چیک پوائنٹ پر ہلاک کر دیا تھا، نو عمر فلسطینی اسامہ عدوی کی شہادت کا واقعہ ایک روز بعد پیش آیا ہے۔ تاہم اب معمول یہ بن چکا ہے کہ فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ کہیں بھی اس طرح کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔

مشرقی یروشلم میں فلسطینی عوام نے بدھ کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرین شعفاط پناہ گزین کیمپ پر ایک روز پہلے اسرائیلی فوجی حملے کے خلاف بہت بڑی تعداد میں نکلے تھے۔ اس مظاہرے کے دوران فلسطینیوں نےاسرائیلی قابض فوج کی شیلنگ اور فائرنگ کے جواب میں فوجیوں پر پتھراو کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar