
اسلام آباد میں ترنول کے علاقے میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس نے موقع پر موجود غیرملکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ترجمان کے مطابق گدھے کے گوشت کی ترسیل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔اس حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گدھے کے گوشت کی سپلائی میں ملوث مقامی افراد کا سراغ لگایا جارہا ہے۔ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے گدھے کا گوشت تلف کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ گوشت بیرونِ ملک سپلائی کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے ٹوٹل 25 من گوشت برآمد کیا گیا، موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے یہ بھی کہا ہے کہ گوشت کن کن ایریاز میں سپلائی کیا گیا، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔، واضح رہے کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نےگزشتہ روز چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراجِ مقدمہ کا حکم دے دیا گیا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved