بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل

Share

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر آپریشن کیا، پہرود میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کا نیٹ ورک حالیہ دنوں میں نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتا رہا ہے، اور ان کی بزدلانہ کارروائیاں قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی تھیں۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …