
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔ذ رات تین بجے گئے اعظم سواتی کو ان کی رہائش گاہ سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو ان کے متنازعہ ٹوئٹس پر گرفتار کیا گیا ہے، اعظم سواتی پر اداروں کے خلاف بیان دینے اور لوگوں کواشتعال دلانےجیسےالزامات ہیں۔ اعظم سواتی کا نام ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی شامل ہے اور وہ سائبر کرائم کے بھی ایک کیس میں زیر تفتیش رہے تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اعظم سواتی کے اہل خانہ نے وکلا سے رابطہ کرلیا ہے اور گرفتاری کے بعد ان کو جس مقام پر لے جایا گیا ہے اسے حوالے سے رابطے کیے جارہے ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، حفاظتی ضمانت 18 اکتوبر تک منظور کی گئی ہے۔