راولپنڈی میں گھر میں سوئے 3 افراد کا قتل

Share

راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ کر کے گھر میں سوئے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ مقتولین میں والد اور 2 بیٹے شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، تحقیقات جاری ہیں. سی پی او خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا،پولیس کے مطابق پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar