کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ایک اور شخص گرفتار

Share

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ایک اور شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے بعد اب اس کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو میں یہ ملزم بھی نوجوان پر تشدد کرتے نظر آرہا ہے۔ اس ملزم کو فوٹیج کی مدد سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شہری پر تشدد کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو کل ہی گرفتار کرلیا گیا تھایاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar