میں بڑی حد تک سائفر سے متعلق سازش کے بارے میں یقین رکھتا ہوں اور قائل ہوں کہ حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا صدر عارف علوی ۔

Share

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سائفر سے متعلق اپنی رائے دی تھی تاہم سائفر اگر عمران خان کا بیانیہ ہے تو پھر سچا ہے، سائفر سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میڈیا ایسا ہی ہے مجھ سے پوچھ ہی لیا ہوتا کہ میری گفتگو کا کیا مطلب ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں سائفر والی بات اور حکومت کے خلاف ہونے والی سازش پر قائل تھا جب ہی عمران خان کا خط سپریم کورٹ بھیجا تاکہ معاملے کی تحقیقات ہوسکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ میں جو کچھ بھی ہوں پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوں، عمران خان سچے اور ایماندار ہیں اسلیے اُن کے ساتھ ہوں، میرا ماضی، حال اور مستقبل پی ٹی آئی سے ہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar