
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے عمران خان کی غداری سے قوم حیران ہے. ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیا گیا انٹرویو اس چیز کی یاد دلاتا ہے کہ کس طرح اس نے اپنے سیاسی مفادات کے لیے پاکستان کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کیاوزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے عمران خان کی مکاری اور غداری سے قوم حیران ہے