خیبرپختونخواحکومت کا عمران خان کو ترمیم کے زریعے ہیلی کاپٹراستعمال کاقانونی تحفظ دینے کا فیصلہ

Share

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے یہ بات زبان زد عام ہے کہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں اور ذاتی ضرورت کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر غیر قانونی طور پر استعمال کرتے چلے آئے ہیں جس پر نیب خیبرپختونخوا میں انکے خلاف انکوائری بھی التوا میں ہے

ایسے میں کے پی کے حکومت نے اپنی جماعت کے سربراہ عمران خان کو قانون کی گرفت سے بچانے کے لیے ایک ترمیم پاس کرنے والی ہےجس کے نتیجے میں اب ہیلی کاپٹر کے استعمال پر عمران خان سے پوچھ گچھ نہیں ہو گی اس لیے خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی معلومات افشا نہ کرنے کیلئےقانون سازی کا فیصلہ کیا ہےاور یکم نومبر 2008ء سے لیکر اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی پوچھ گچھ نہیں کی جاسکے گی کیونکہ عمران نے اسی عرصے کے دوران کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا ہے، ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے پی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، ترمیم کے مطابق کوئی بھی وزیر، مشیر، معاون خصوصی یا سرکاری اہلکار اب کرائے پر بھی ہیلی کاپٹر لے سکے گا۔وزراء کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق قانون میں مزید ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے

خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال میں مزید ترامیم کرتے ہوئے قانونی تحفظ دے دیا۔ سرکاری ہیلی کاپٹر وزیراعلیٰ کے علاوہ وزیر، مشیر ، معاون خصوصی، سرکاری افسربھی استعمال کرسکیں گےتاہم ذاتی مقاصد کے استعمال کےلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے اجازت لینا ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar