
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی مشن کے نئے دفتر کا افتتاح کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی، او آئی سی کے رکن ممالک کے ریزیڈنٹ ہیڈآف مشنز، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی جگہ خطاب کرتے ہوئے ان کے خصوصی ایلچی طارق علی بخیت نے او آئی سی مشن کو ضروری سہولیات اور سکیورٹی فراہم کرنے پر افغانستان کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سعودی عرب سے ملنے والی فراخ دلانہ امداد کو سراہا جس کی وجہ سے او آئی سی مشن کو نئی عمارت میں منتقل ہونے میں مدد ملیمہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے او آئی سی کابل آفس کے ڈائریکٹر جنرل محمد العیاش نے مشن کے اہم کام، او آئی سی کے رکن ممالک کی جانب سے افغانستان کی حمایت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی