ایران:احتجاجی مظاہروں کی آڑ میں فساد برپا کرنے والے 125 فسادیوں پرفردِجُرم عائد

Share

ایران میں عدلیہ نے گذشتہ ماہ نوجوان خاتون مہساامینی کی پولیس کے زیرِحراست موت کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں حصہ لینے کی شدت پسند 125افراد پرفردِ جُرم عایدکردی ہے۔

پولیس نے ملک کے مختلف شہروں سے پرتشدد سرگرمیوں میں حصہ لینے پرسینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور استغاثہ نے ان فسادیوں کو فوری طور پرقانون کے کٹہرے میں لانے اورانصاف دلانے کا عہد کیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کی نیوز ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق صوبہ تہران میں حالیہ فسادات کے الزام میں 60 افراد پر فرد جُرم عاید کی گئی ہے اور جنوبی صوبہ ہرمزگان میں 65 افراد پر فرد جرم عاید کی گئی ہے۔

ہرمزگان کے چیف جسٹس مجتبیٰ گہرایمان کے مطابق احتجاج کی آڑ میں فساد برپا کرنے والوں نےغیرقانونی اجتماعات، آتش زنی اور سرکاری اور نجی املاک پر حملوں میں مرکزی کردارادا کیا ہے اور آبادی میں دہشت پھیلائی ہے،استغاثہ نے ان مقدمات میں ان کے خلاف تیزی سے تحقیقات کی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar