ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کر دیئے

Share

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے، قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت حاصل فوائد نہیں لے سکیں گے.وائٹ ہاؤس کے مطابق بعض ایسے ورکر جن کے پاس دستاویز نہیں وہ جعلی سوشل سیکیورٹی نمبر کے زریعے نوکریاں حاصل کرلیتے ہیں۔دوسری جانب امریکا کے محکمہ حکومتی استعداد کار نے غیرقانونی امیگرینٹس کو گھروں اور نوکریوں سے بیدخل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے لوگوں کا ذاتی ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا ہے۔ذاتی ڈیٹا عام طور پر محفوظ تصور کیا جاتا ہے تاہم اب اس بات کی معلومات جمع کی جارہی ہیں کہ لوگ کہاں ملازمت اور تعلیم حاصل کرتے ہیں اور انکی رہائش کہاں ہے؟امریکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے معاملے پر مظاہرہ کرنیوالے تمام افراد کا بھی ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar