عمران خان کو عدالت پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی طلب

Share

اڈیالہ جیل حکام نے بانیٔ پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔بانیٔ پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔بانیٔ پی ٹی آئی کی اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں ضمانتیں زیرِ سماعت ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar