
برطانوی کنگسٹن کراؤن کورٹ نے 17 ملین پاؤنڈز کی منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو سزا سنا دی۔قانون نافذ کرنے والے خصوصی افسران کی وسیع تحقیقات کے بعد 4 افراد کے ایک گروپ کو تقریباً 500 کلو گرام کوکین کی درآمد اور تقسیم کے جرم میں سزا دی گئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے افسران کے مطابق منشیات فروش گروہ نیدرلینڈز سے کوکین درآمد کر کے لندن بھر میں تقسیم کرتا تھا، جسے ایک فعال آپریشن کے دوران پکڑا گیا۔اس گروہ کے 3 افراد نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والا 59 سالہ برٹ ڈی جونگ، نارتھولٹ کے رہائشی 22 سالہ حسین سخی اور اکسبرج سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ زیبا ظہور کو 4 ہفتوں کی سماعت کے بعد 7 اپریل کو کوکین کی درآمد اور تقسیم کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔برطانوی شہر سلوو سے تعلق رکھنے والے گروہ کے چوتھے ساتھی 23 سالہ جسٹن مورس نے گزشتہ ماہ 11 مارچ کو کوکین کی درآمد پر پابندی سے بچنے اور کوکین کی فراہمی کی سازش کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔عدالتی کارروائی سے انکشاف ہوا کہ لندن بھر میں لاریوں کے ذریعے کوکین کافی مقدار میں تقسیم کی گئی