پاکستان بھر میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے کل عیدالفطر ہو گی

Share

شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں عیدالفطر کل منائی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ شوال کا چاند نظر آگیا، ملک میں عیدالفطر کل منائی جائےگی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول ہوئیں۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں شوال کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزرات مذہبی امور، وزرات موسمیات کے حکام بھی شریک ہوئے، وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے حکام نے ٹیکنیکل معاونت فراہم کی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع بالکل صاف رہا جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی امکان ظاہر کیا تھا کہ اتوار کو کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں مطلع صاف ہوگا اور شوال کا چاند نظر آسکتا ہے۔کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوئے، پشاور میں شوال کا چاند دیکھنے کےلیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔اجلاس اوقاف ہال چارسدہ روڈ پر شام 6 بجے ہوگا ،10 رکنی کمیٹی میں 4 ارکان مرکز اور 6 زونل کمیٹی شریک ہیں۔پشاور میں ہونے والے اجلاس میں مولانااحسان الحق،مولانا عبدالبصیر مدنی، مولانا طیب قریشی، مولاناعابدحسین شاکری،مفتی جمیل رضوی شریک ہیں۔ادھر لاہور میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں ہوگا ، جس میں علما کرام،ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں غروب آفتاب کے بعد 7 بج کر 37 منٹ تک چاند نظرآنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مطلع صاف ہے اور عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا دورانی 74 منٹ ہوگا، عیدالفطر کا چاند دیکھنے کےلیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ڈی پی کمپلس کوئٹہ میں ہوگا۔اجلاس میں علماء کرام، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کے حکام شریک ہوں گے، زونل کمیٹی چاند کی رویت کے حوالے اور شہادتیں موصول ہونے کے بعد مرکزی کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔اعلامیے کے مطابق چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر حصے میں مطلع صاف ہے اور صوبے میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے، وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں 3 دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز پیر 31 مارچ سے ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar