گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

Share

بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر خونریزی کا واقعہ پیش آیا ہے، گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب تربت میں نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر گولا گھر پر گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar