دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

Share

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈونیڈن میں کھیلا گیا، بارش کی وجہ سے ٹاس اور میچ اپنے مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سے شروع ہوا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث 5، 5 اوورز کم کر کے میچ کی فی اننگز 15 اوورز کی کر دی گئی۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے باآسانی چیز کر لیا. نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جس میں اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 50 رنز پر گری اور عرفان خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52 رنز پر گری جس میں خوشدل شاہ صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پر گری اور کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری اور جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گری، عبدالصمد 11 رنز بنا سکے، نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رؤف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔پاکستان نے 15 اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، اسپنر ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی

Skip to toolbar