عمران خان پر حملہ،نئی ایف آئی آر کا اندراج، تحریک انصاف کل سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی

Share

پی ٹی آئی نے اپنے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کی نئی ایف آئی آر کے اندراج کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں دیگر افراد کو نامزد کرنے کی درخواست دی جائے گی، تحریک انصاف پیر کو سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرے گی، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی وکلاء ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ رٹ پٹیشن تمام صوبوں میں موجود سپریم کورٹ رجسڑیوں میں بھی جمع کروائی جائیں گے، پی ٹی آئی ہر صوبے سے تعلق رکھنے والے ایم این اے کو متعلقہ صوبے کی سپریم کورٹ کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کردی، ایم این ایز صبح دس بجے لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ رجسڑی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کو سپریم کورٹ اور رجسڑیوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar