کوہاٹ میں فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

Share

کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔پولیس کے مطابق کوہاٹ کے پہاڑی علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں اہلکار اپنے گاؤں بڑھ سے ڈیوٹی کے لیے دفتر جا رہے تھے. مقتول اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar