مچ میں 6 کان کن اغواء، ہرنائی میں کان میں تودہ گرنے سے 1کان کن جاں بحق

Share

بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچ کے علاقے سے 6 کان کنوں کو اغواء کر لیا گیا۔اغواء ہونے والے کان کن کوئلے کی کان میں کام کرتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کان کنوں کو نامعلوم مسلح افراد نے مچ میں کوئلے کی کان سے رہائشی علاقے کی طرف آتے ہوئے اغواء کیا۔پولیس کے مطابق 4 مغوی کان کنوں کا تعلق شانگلہ، ایک کا مچ اور ایک کا قلعہ عبداللّٰہ سے ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغوی کان کنوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیںدوسری جانب ہرنائی کی کان میں مٹی کاتودہ گرنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق ہرنائی میں واقع کوئلے کی کان میں گرنے والے مٹی کے تودے کے ملبے تلے دب کر ایک کانکن جاں بحق ہو گیا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *