دورہ نیوزی لینڈ: سکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان ٹی 20، شاہین، حارث ون ڈے سے ڈراپ

Share

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، بابر اعظم اور رضوان ٹی 20 سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان سے ٹی 20 کی قیادت واپس لے لی گئی ہے، دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ون ڈے سکواڈ کی کپتان محمد رضوان کے پاس ہی رہے گی جبکہ سلمان آغا ون ڈے ٹیم میں نائب کپتان کے فرائض نبھائیں گے۔ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بتایا کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان) سلمان آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

One comment

  1. Very interesting points you have observed, thankyou for putting up. “The unspoken word never does harm.” by Kossuth.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar